اداکارہ صنم بلوچ نے دوسری شادی کر لی

Last Updated On 13 August,2020 05:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ صنم بلوچ نے چپکے سے دوسری شادی کرلی اور پہلی بار بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018ء میں ہوا تھا جسکے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔

اب اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی بار تصویر شیئر کی جس پر سب نے مبارک باد دیتے ہوئے حیرت کا بھی اظہار کیا۔

صنم بلوچ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے دوسری شادی کب کی اور بیٹی کب ہوئی؟مگر اداکارہ کی جانب سے اس پر اب تک خاموشی برقرار ہے۔

صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی اور ان کی اب ایک بیٹی بھی ہے اس بات کی تصدیق ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتی ہے۔

عبداللہ فرحت نے صنم کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔

اداکارہ اپنی بیٹی کی تصویر تو منظر عام لے آئی ہیں لیکن اس بات پر اب بھی پردہ رکھا ہوا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کس سے کی ہے جس پر مداحوں کو بے حد تجسس ہے۔