لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مشہور اداکارہ ژالے سرحدی نے پرستاروں کو منفی سوچ رکھنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مشورہ دے دیا ہے۔
ژالے سرحدی نے کہا کہ مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ یہ بات ماننے والی ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمشیہ مثبت رہیں اور پریشان کرنے والوں کی اس خواہش کو کبھی پورا نہ ہونے دیں جن کو آپ کی پریشانی خوشی دیتی ہے۔