نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکی ہیں جس کے لیے باقاعدگی سے ادویات لیتی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دماغ کو ہمیشہ قابو کرنے میں ناکام رہتی ہوں، جب کوئی بات ان کے مزاج کے خلاف ہو تو اُس کے بعد جو حالت ہوتی ہے وہ ان کے خود کے بس میں نہیں ہوتی۔
لیڈی گاگا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں ڈاکٹر سے اپنی دماغی بیماری کا علاج بھی کرا رہی ہوں، مجھے کبھی بھیکسی بھی بات پر اس قدر غصہ آتا ہے کہ پھر اپنا آپ بھی یاد نہیں رہتا اور اُس وقت میں کچھ بھی کرسکتی ہوں۔
امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ادویات کھانے سے مجھے بہت زیادہ افاقہ ہوا مگر ابھی بھی صورت حال قابو میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے گانا لکھنے کا ارادہ کیا، مگر جب بیٹھی تو پھر دماغ آپے سے باہر ہوگیا اور کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جس کے بعد مجھے دوا کھا کر سونا پڑا تھا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میرا اعتراف مداحوں اور میرے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، مگر اب وقت ہے کہ سب کو بتا دوں کیونکہ میں بھی انسان ہوں، بعض اوقات میرا دماغ بھی بالکل بند ہوجاتا ہے۔