کراچی: (روزنامہ دنیا) تُرک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار نے اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔’
جاوید نے لکھا کہ ‘پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں پاکستان نہیں آ سکوں گا’، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ قابل اعتماد لوگوں سے ملنے پر پاکستانی عوام سے ضرور ملیں گے۔