فنکار کبھی ایوارڈ کے لئے کام نہیں کرتے: طلعت حسین

Published On 02 September,2020 08:55 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار طلعت حسین نے ان پر تنقید کرنے والوں کو یہ کہہ کر لاجواب کر دیا کہ فنکار کبھی ایوارڈ کے لئے کام نہیں کرتے۔

صدر پاکستان کی جانب سے 79 سالہ طلعت حسین کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث ستارہ امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور انہیں پہلی بار حکومت کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

طلعت حسین نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہیں اتنی تاخیر سے حکومت کی جانب سے ایوارڈ دئیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جو انہیں تاخیر سے ایوارڈ دئیے جانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ لوگ اپنی ذہنی استطاعت کے مطابق باتیں کر رہے ہیں اور انہیں ایسی باتوں پر کوئی یقین نہیں کیونکہ اداکار ایوارڈ کیلئے کام نہیں کرتے۔