لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی

Published On 30 August,2020 03:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بادل پھر برس پڑے، حبس اور گرمی میں کمی کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کی مال روڈ اور ملحقہ علاقوں لکشمی چوک، ایمپرس روڈ، ڈیوس روڈ اور ایبٹ روڈ پر بادل کھل کر برسے جس سے حبس میں کمی پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آج (اتوار) سے منگل تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس سے اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
 

Advertisement