سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں نالہ پلکھو کے بپھر جانے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، بھڑتھ کے قریب نالے کا پل ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔
نالہ پلکھو میں پانی کی سطح 4550 کیوسک سے تجاوز کر گئی جبکہ اس نالے میں 3 ہزار کیوسک پانی کی گنجائش تھی، پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے بھڑتھ کے قریب پورا پل پانی میں بہہ گیا اور نالے کا پانی باہر نکلنے سے رانی چک سمیت متعدد دیہات پانی پانی ہو گئے جبکہ بڑتھ کے قریب نالے کا پل ٹوٹ جانے سے کئ دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔