لاہور: (دنیا نیوز) جمعه کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن سندھ کی ساحلی پٹی اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، سندھ، کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔
گوجرانوالہ 95، سیالکوٹ 84، جہلم 78، کوٹ ادو 53، مری 46، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان 30، چکوال 27، لاہور 23، ساہیوال 23، نورپور تھل 20، اٹک 19، نارووال 15، گجرات 12، فیصل آباد، منڈی بہاء الدین10، راولپنڈی 10، قصور 09، اسلام آباد 08، جوہر آباد، اوکاڑہ 07، لیہ 05، رحیم یار خان 04، خانپور 03، ملتان اور سرگودھا میں 02 ملی لیٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ موہنجو داڑو 100، جیکب آباد 60، لاڑکانہ 57، پڈعیدن 31، دادو 07، کراچی 06، سکھر، بدین 06، مٹھی، سکرنڈ 03، شہید بینظیر آباد 01، کوٹلی 82، راولاکوٹ 27، گڑھی دوپٹہ 18، مظفر آباد 12، سبی 74، بارکھان 42، خضدار 19، ژوب 12، لسبیلہ 03، قلات 02، مالم جبہ 20، سیدو شریف 08، کالام 04، کاکول، بالا کوٹ 03، پشاور، 02، گوپس 08، گلگت، بگروٹ 07، ہنزہ 05، استور 04، سکردو، میر کھانی 03 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔