عمران عباس کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ ہو گئی

Published On 02 September,2020 09:01 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر 40 لاکھ فالوورز حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

عمران عباس نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ‘آپ سب کی محبتوں کا 40 لاکھ مرتبہ شکریہ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس تعاون اور محبت کے جواب میں آپ سب کیلئے بھی بہت سا پیار۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بھی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔