علی ظفر امریکا میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بیتاب

Published On 09 September,2020 01:10 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار و اداکار علی ظفر عالمی وبا کے خاتمے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا اکاونٹ پر علی ظفر نے ماضی میں امریکا میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کی اصل کامیابی اس کے مداح ہیں۔ کورونا وبا جب مکمل ختم ہو جائیگی تو وہ دوبارہ مداحوں کے درمیان نظر آئیں گے۔

ایک جانب علی ظفر تو امریکہ جانے کے خواہشمند ہیں تو دوسری جانب گلوکار کا میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کا تنازع تاحال عدالت میں ہے، علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف 100 کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے جو درست نہیں، ان الزامات کی وجہ سے ساکھ پوری دنیا میں شدید متاثر ہوئی ہے۔