اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ہی ملک کی معیشت کو بدل سکتی ہے، دنیا نے بائیو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کی، ہمارا نیا فوکس بائیو اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجیٹل، بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا، صوبائی حلال اتھارٹیاں بھی بنا دی ہیں، پاکستان میں بزنس کمیونٹی روایتی بزنس تک محدود ہے، زراعت پاکستان کی آمدن کا بہترین ذریعہ ہے، پاکستان میں زراعت، الیکٹرانکس اور کیمیکل انڈسٹری کے مواقع زیادہ ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا پنجاب میں شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں 17 ٹریلین خرچ کیا، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں زراعت کو فروغ نہیں دیا گیا۔