لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بلا تفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔
گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء محسن لغاری، سعید الحسن شاہ اور پارٹی وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، انشاء اللہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے بھی سرخرو ہوگا، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔