مرتضیٰ وہاب مسلسل ڈھٹائی سے کراچی پیکج پر جھوٹ بول رہے ہیں: شہباز گل

Published On 08 September,2020 03:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب مسلسل ڈھٹائی سے کراچی پیکج پر جھوٹ بول رہے ہیں، اربوں روپے کا سن کر ایک بار پھر سندھ کے کچھ وزراء کی رال ٹپکنے لگی، کراچی کی عوام کو امید ہے عمران خان مسائل حل کر لیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شکر ہے مرتضیٰ صاحب کو بھی کراچی کی اہمیت کا اندازہ ہوا، یہ ادراک پہلے ہو جاتا تو سندھ تباہی سے بچ سکتا تھا، کراچی کے عوام کا وزیراعظم پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔