اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا۔ انہوں نے کہا مرتضیٰ کذاب صاحب کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ نکیل ڈالیں، پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔
ادھر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا تھا شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، کسی کا نام بگاڑنا پیپلزپارٹی کے جیالوں کا شیوہ نہیں ہے، آپ کی حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے، کراچی کے شہری آپ کے گزشتہ پیکج کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، شہر پر آفت آئی تو آپ کے منتخب ارکان نظروں سے اوجھل تھے۔