پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج اور تجاوزات کراچی کے اہم مسائل: اسد عمر

Published On 05 September,2020 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج اور تجاوزات کراچی کے اہم مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے کوشاں ہیں، شہباز شریف کا دورہ صرف سیاست کیلئے تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کو کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، کراچی میں مسائل کی ایک اہم وجہ اختیارات کا منقسم ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کےالیکٹرک کے لائسنس میں ترمیم کی ضرورت ہے تو کی جائے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، بجلی کے نرخ ہم نے نہیں نیپرا کے بڑھائے، موجودہ نظام میں ریگولیٹر حکومت کے تابع نہیں ہوتا۔

اسد عمر کا کہنا تھا شہباز شریف کراچی والوں کیساتھ ہمدردی کے بجائے آصف زرداری کے پاس گئے۔