اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کرائیں اور واپس آئیں، نوازشریف واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کو جواب دینا پڑے گا، سٹیٹس کو جماعتیں ملک میں تبدیلی نہیں چاہتی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی تھی، جس کی شخصی ضمانت دی ہو یا تو اسے واپس لانا ہوتا ہے یا شہبازشریف خود کو پیش کریں گے، شہباز شریف نے عدالت کو ضمانت دی تھی کہ نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کو چاہیےعدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سرنڈر کریں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا پارٹی فنڈنگ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے پارٹی اکاؤنٹس ٹی ٹیز اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیے، ایف اے ٹی ایف کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اپنے اکاؤنٹس میں شفافیت لائیں، جو ماضی میں ہوتا رہا اس سے نظریں نہیں چرائی جاسکتیں، چاہتے ہیں تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہو، اپوزیشن چاہتی ہے پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جائے، اپوزیشن حکومت کو ایف اے ٹی ایف قوانین پر بلیک میل کرتی ہے۔