لاہور: (روزنامہ دنیا) ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کیوت سیتن گونیر آج کل اسلام آباد میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
دوآن ایلپ سیر کے دوران لی گئی اپنی تصاویر باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی فنکاروں کی جانب سے ان کی پاکستان آمد پر بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
ترک اداکار بدھ کے روز پاکستان پہنچے تھے اور مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی آمد کی اطلاع دی تھی، پاکستانی مداحوں نے انہیں اس گرم جوشی سے ویلکم کہا کہ ان کی آمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔