اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین ارشد ان کی تقرری کو خلاف قانون قرار دیا، پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں۔ چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری کو درست قرار دیا گیا ہے۔