زارا نور نے خود کو اینا بیل کی جڑواں بہن قرار دے د یا

Published On 10 October,2020 09:25 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کر کے خود کو مشہور زمانہ ڈراؤنی گڑیا ‘اینا بیل’ کی جڑواں بہن قرار دے د یا ہے۔

زارا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اینا بیل ڈول کے ساتھ اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں دلچسپ کیپشن دیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ‘جڑواں بہنیں،’ اور ساتھ میں نظر بد دور کا ایموجی بھی بنا یا ہے۔

زارا نور عباس کا یہ دلچسپ کیپشن اُن کے مداحوں کو خوب بھایا ہے۔