اداکار سنجے دت نے کینسر کیخلاف جنگ جیت لی

Published On 21 October,2020 06:22 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے کینسر سے جنگ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوئے۔

سنجے دت نے لکھا کہ آج اپنے بچے کی سالگرہ کے موقع پر اس فتح کا جشن آپ سب کے ساتھ منانا چاہتا ہوں اور یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کینسر سے جنگ جیت لی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ بچے کی سالگرہ پر میں اپنی صحتمند زندگی کا تحفہ اسے دینا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی یہ خبر آپ سب کو بھی دے رہا ہوں۔اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ ہوتا اگر آپ سب کی حمایت نہ ہوتی، تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔