لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے گجر پورہ کے قریب سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری فنکاروں نے شکر ادا کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعے کے 33 دن بعد دو روز قبل مانگامنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے۔
Over a month after the #motorwayrape, Abid Malhi, the primary accused in the case is finally under arrest.
— IqraAzizHussain (@iqraazizhussain) October 13, 2020
The law must prevail - zero mercy!#motorwayincident #Punjab #Pakistan https://t.co/GqNkMUOdAy
اقرا عزیز نے دنیا نیوز کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہئہوئے لکھا کہ موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے۔ قانون کو غالب آنا چاہئیے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار
اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔
Now that the main accused of #lahoremotorway rape is in police net, may we pls ensure justice is time bound. As they say justice delayed is justice denied @imrankhanPTI. Exemplary punishment to the culprits to act as a deterrent to this heinous crime
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 13, 2020
اداکارہ صنم سعید نے عابد ملہی کی گرفتاری پر شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ انصاف غالب ہو۔ اس طرح کے گھناؤنے کام کے لیے ملزم کے ساتھ کوئی رواداری اور رحم دلی نہ برتی جائے۔ جو بھی سزا کا فیصلہ ہوگا اس کا مقصد مزید اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونا چاہیئے۔ یہ معاملہ ماضی کے معاملات کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔
Shukkar. May justice prevail. May this case set the tone from now on. Zero tolerance for such heinous acts. Whatever punishment is decided it must aim to be a major deterrent. May this case prove to be more effectively dealt with than cases in the past. https://t.co/3HKkjpgITb
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) October 12, 2020
اداکار عثمان خالد بٹ نے ڈاکٹر شہباز گل کی ٹوئٹ جس میں انہوں نے عابد ملہی کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انشااللہ اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا بالآخر۔
Finally. https://t.co/ZR1zhRfUrz
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) October 12, 2020