ایما ن علی کی شوبز میں واپسی، زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کریں گی

Published On 09 November,2020 02:55 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا )اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئےزیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کے بعدشوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے والی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے واپسی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے نامکمل پراجیکٹس کو مکمل کریں گی اور ایک فلم کا سکرپٹ بھی لکھ رکھا ہے جسے عملی جامہ پہناناہے ۔

ان کا کہناتھاکہ خواتین کا فلمسازی کیلئے میدان عمل میں آنا خوش آئند ہے ، اس سے بیرون ممالک میں پاکستان کا ایک اچھا تاثرجائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بناکر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کروں ،پاکستان کے فلم پروڈکشن اداروں کو خواتین کی ان کاوشوں کو سراہنا چاہئے ۔