پی ایس ایل فائیو کے چار میچز کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری

Published On 09 November,2020 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ چار میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کراچی کنگز، لاہورقلندر، ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے اب تک 10 غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ چکے ہیں، ڈیرن سیمی کل کراچی پہنچیں گے۔

کراچی پہنچے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن اور ایلکس ہیلز سمیت ملتان سلطان کے روی بوپارہ، رائلی روسوو، فیبئن ایلن، پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ، ثاقب محمود اور لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل اور بین ڈنک شامل ہیں۔

ملتان سلطان کے عمران طاہر، جیمز ونس اور کوچ اینڈی فلاور آج کراچی پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی کل کراچی آئیں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز14نومبر سے17نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔