لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بھلائی کیلئے سب کو ملکر کام کرناہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اصائمہ کا کہنا تھا کہ اگر سب ملکر باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہوتے تو فلم انڈسٹری کہاں کی کہاں پہنچ چکی ہوتی، اب بھی بہت وقت ہے سب کو ایک ہونا ہو گا، اسی میں ہی انڈسٹری اور فنکاروں کا مفاد ہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہر وقت انڈسٹری کی بہتری کیلئے کچھ کرنے کے دعوے کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے ۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت گزرا نہیں سب کو انڈسٹری کی بھلائی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ورنہ آنیوالے وقت میں سب کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔