گیتا کو پاکستان سے گئے پانچ سال بیت گئے، خاندان کا کچھ پتا نہ چلا

Published On 17 December,2020 07:53 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گیتا نامی اس ہندوستانی لڑکی کو مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ نے پال پوس کر بڑا کیا تھا۔ انڈیا کی سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج اور پاکستانی حکومت کی کوششوں سے اسے واپس بھجوایا گیا تھا۔

انڈٰین میڈیا کے مطابق گیتا اپنے خاندان کی تلاش میں ابھی تک ماری ماری پھر رہی ہے۔ خبریں ہیں کہ اس نے اپنے رفقا کے ہمراہ گزشتہ دنوں بھارتی شہر ریاست تلگانہ کے علاقے ناندیڑ کا سفر کیا۔ کہا جا رہا تھا کہ اسی علاقے میں اس کا خاندان رہائش پذیر ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گونگے بہرے لوگوں کی دیکھ بھال اور سماجی بہبود کیلئے بنائی گئی تنظیمیں گیتا کے خاندان کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کر رہی ہیں۔ گیتا کو ریاست تلگانہ کے علاقے ناندیڑ کے بعد دھرم آباد، باسر نظام آباد، سکندر آباد، پرلی اور بعد ازاں اورنگ آباد لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی گیتا کیلئے پچاس رشتے، 25شارٹ لسٹ کر لئے گئے

گیتا کی جانب سے جس سٹیشن کے بارے میں ہلکی سی نشانی بتائی جاتی ہے، اسے بندوبست کرکے وہاں لے جایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گیتا کے خاندان کے اسی علاقے میں رہائش پذیر ہونے کے اشارے ملے ہیں، امید ہے کہ جلد انھیں ڈھونڈ لیا جائے گا۔