لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے فنکار گھر بیٹھ گئے مگر ان کا کام سیاسی جوکروں نے سنبھال لیا۔ قانون کے مرہم سے ان کا علاج کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں ملک کے نامور گلوکار شوکت علی کے گھر کا دورہ کیا اور گلوکار کو حکومتی سطح پر 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس دوران شوکت علی فرط جذبات میں روپڑے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ فنکاروں کا کام سیاسی جوکروں نے سنبھال لیا ہے۔ قانون کے مرہم سے ان کا علاج کرینگے۔
اس موقع پر گلوکار شوکت علی کے بیٹوں نے ملی نغمہ بھی گا کر سنایا
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت فنکاروں کر گھر دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ شوکت علی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش اور انکے بیٹے کو نوکری دیں گے۔