نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ثناء خان جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑ دیا تھا اپنے شوہر کے بارے میں کہا ہے کہ انس جیسے انسان کے لیے وہ کئی سالوں سے دعائیں کر رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انڈسٹری چھوڑنے کے بعد عالم دین انس سے شادی کی تھی۔ اب ثناء خان نے شادی کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ایک دن کے اندر ہی شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ انس جیسے انسان کے لیے وہ کئی سالوں سے دعائیں کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان
ثناء خان نے کہا کہ انس سے ان کی پہلی ملاقات 2017 میں مکہ میں ہوئی تھی اور یہ ایک مختصر سی ملاقات تھی اور اسی دن میں واپس بھارت آئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انس سے میرا بطور اسلامی سکالر تعارف ہوا تھا اور میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ وہ مفتی نہیں بلکہ ایک عالم ہیں۔
سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں میرا انس سے رابطہ ہوا اور مجھے ان سے مذہب سے متعلق کچھ سوالات پوچھنے تھے پھر اس کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد 2020 میں میرا ان سے دوبارہ رابطہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا
ثناء خان نے اپنے شوہر انس کی سب سے خاص چیز کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک شریف انسان ہیں، ان میں حیا ہے اور وہ کسی بھی معاملے سے چیزیں اخذ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان رواں سال نومبر میں بھارت کے عالم دین انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔