لاہور: (ویب ڈیسک) ایک اور اداکار فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے نشانے پر آ گیا، فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمسٹار ارباز خان کو سال 2020 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا، ایف بی آر نے فلمسٹار ارباز خان کو گوشوارہ جمع نہ کروانے پر جرمانے کا نوٹس بھیجا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فلمسٹار ارباز خان کوجواب کیلئے 13جنوری تک مہلت دے دی۔ ارباز خان کو آفیسر کالونی میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوایا گیا۔