تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں عدالت نے پلاسٹک سرجری کی مدد سے انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرنے والی دو شیزہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایران میں انسٹا گرام سٹار فاطمہ خویشوند کو پولیس نے اکتوبر2019ء کو گرفتار کیا تھا۔
ایرانی میڈیا نے اطلاع دی فاطمہ خویشوند جسے سحر تبر کے نام سے جانا جاتا ہے کو اکتوبر 2019 ء کو 22 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سحر تبر سزا ختم کرنے کے لیے عدالت سے معافی کی درخواست دے سکتی ہیں۔
ایران کی نام نہاد انجیلینا جولی نے کہا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے۔ 10 سال قید کی سزا کے خلاف وہ اپیل کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملیے دنیا کی 7 سالہ طاقتور لڑکی سے
خیال رہے کہ سحر تبر 2017ء میں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی پلاسٹک سرجری کرائی جس کے نتیجے میں اس کی شکل مزید بگڑ گئی تھی۔
بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں۔ وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔