معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن کیساتھ شرارتی موڈ کی ویڈیو وائرل

Published On 08 December,2020 05:13 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بہن کے ساتھ شرارتی موڈ میں دیکھی جا رہی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے ویڈیو انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی بہن افشین حیات کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔ مہوش حایت کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر میں موجود عام بہن بھائیوں کی طرح لڑائی میں مصروف ہیں اور اس لڑائی کو بہت انجوائے بھی کر رہی ہیں۔

مہوش حیات کی ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گھر میں بہن بھائیوں کے کام، انہوں نے ویڈیو میں دوسروں کو خبر دار کرتے ہوئے ساتھ میں مزید لکھا ہے کہ براہ کرم گھر میں اسے نہ آزمائیں۔
 

Advertisement