لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹیج اداکارہ اقرا کو گولیاں مار دی گئی جس کے باعث انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں، سٹیج اداکارہ اقراء کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور وہاں سے شواہد اکٹھے کئے۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اقرا اپنے دیور ثمران کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی، اداکارہ پر صنم تھیٹر کے مالک ملک نصیر نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
سٹیج اداکارہ اقراء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ تھیٹر مالک نصیر نے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آ کر مجھ پر فائرنگ کر دی، تھیٹر کے مالک نصیر سے ڈرامے کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔ڈرامہ نہ کرنے پر ملک نصیر غصے میں آگیا اور دھمکیاں دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق اقراء کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔