لاہور: (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم برین ہیمرج کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اداکارہ فردوس بیگم کو گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ فردوس بیگم کے اہلخانہ نے ان کے چاہنے والوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ فردوس بیگم نے پنجابی فلم ہیر رانجھا میں ہیر کا کردار نبھایا تھا۔