لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ حرا مانی نے اپنی ساتھی اداکاراؤں سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی اپنی شادی پر نہیں بلاتا۔
اداکارہ حرا مانی چند ماہ قبل اداکارہ میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلو گر ہوئی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا جس پر میرا سیٹھی فوراً ان سے معذرت کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے بھی حرا کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا۔
انٹرویو کے دوران حرا کا کہنا تھا کہ چلیں نام گِن لیتے ہیں ہم، مجھے نہ سجل نے اپنی شادی میں بلایا، نہ مجھے میرا سیٹھی نے بلایا، نہ سارہ خان نے بلایا اور اقراء نے بھی مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کیوں شادی میں نہیں بلاتے، شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔ حرا مانی کے شکوے پر میزبان میرا سیٹھی وضاحت کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی پر بے حد مصروف تھیں اور ان کے پاس جس جس کے نمبر تھے انہوں نے انہیں شادی کی دے دی تھی اور اس پر وہ ان سے معذرت بھی کرتی ہیں۔
علاوہ ازیں حرا مانی نے کہا کہ میں جب اپنے بیٹے مزمل کی شادی کروں گی تو میں سب کو بلاؤں گی۔