تمام چڑیا گھروں کو بند کر دینا چاہیے: مہوش حیات نے مطالبہ کر دیا

Published On 15 December,2020 05:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں، حکام کو ان چڑیا گھروں کو بند کر دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تنہا ترین ہاتھی کاون کی محفوظ پناہ گاہ کمبوڈیا منتقلی پر ہر پاکستانی کی طرح ادکارہ مہوش حیات بھی خاصی اداس دکھائی دیتی ہیں جس کا اظہار اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کیا گیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جہاں ہم ابھی تک انسانی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، جانوروں کے حقوق تو بہت دور کی بات ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے سوالیہ لہجے میں مزید لکھا گیا کہ ہم آخر کار غیر ملکی شخصیات کے ملوث ہونے پر ہی کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ یہ بہت شرمناک ہے ۔

مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تمام جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں، اب حکام کوان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے ۔