علی ظفر کا نئے ریپرز کو ایک لاکھ انعام دینے کا اعلان

Published On 22 December,2020 12:05 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا ) اداکارو گلوکار علی ظفر نے "ریپ مقابلے " کا اعلان کردیا جس میں پہلی پوزیشن پانے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گانوں کو ریپ کرنے کا ہنر دکھانے والے افراد کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مداحوں کو بیٹ "حاضر ہے حاضر ہے بھائی تیرا حاضر ہے " بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے یوٹیوب چینل میں جاکر تمام ریپر اس بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اور اپنا ریپ بنا کر اپنے فیس بک میں شیئر کرتے ہوئے "لائٹینگل ریکٹس" کے پیج کو ٹیگ کریں۔

انہوں نے کہا جس کا ریپ سب سے زیادہ پسند کیا جائے گا وہ پہلی پوزیشن کا حقدار ہوگا اور اسے ایک لاکھ کا انعام دیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر والے کو 50 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔