اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایک بار پھر فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سازشوں کے باوجود ہندو یاتریوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری کر دئیے ہیں۔
پاکستان نے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سکھر، کٹاس راج چکوال کی یاترا کے لئے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ 47 بھارتی ہندو یاتری 23 تا 29 دسمبر تک چکوال میں کٹاس راج کا دورہ کریں گے۔
بھارتی ہندو یاتریوں کا 44 رکنی پہلا گروپ گزشتہ روز وطن واپس جا چکا ہے۔ اس گروپ نے 15 سے 21 دسمبر سکھر میں شیو اوتاری ست گرو سنت شاہدارام صاحب کی 312 ہویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔
شادانی دربار صدیوں سے دنیا بھر کے ہندووں کا مقدس مقام ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق مذہبی مقامات کی سیاحت کے دو طرفہ معاہدے کے تحت ہزاروں بھارتی سکھ اور ہندو یاتری پاکستان آتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمام مذہبی مقامات کے تحفظ، زائرین اور یاتریوں کی سہولت کاری کے لیے پُرعزم ہے۔