’میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے‘ :ماہرہ خان دعاؤں کیلئے مداحوں کی مشکور

Published On 22 December,2020 05:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ منانے والی پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ماہرہ خان ، جو کورونا وباء کا شکار ہو گئی تھیں، کا کہنا ہے کہ میری طبیعت پہلے سے کافی بہترہے اوروہ دعاؤں کے لیے مداحوں کی بہت شکر گزارہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا سٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہیں جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کیں، یہ مداحوں کی دعائیں ہی ہیں جورنگ لارہی ہیں اوروہ سب کی نیک تمناؤں اورتمام پیغامات پڑھ بھی رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ الحمد للہ ان کی طبیعت میں کافی بہتری ہے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میری طبیعت میں بہترین مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ میں نے مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں محبت کومحسوس کیا، میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پرمداحوں کوآگاہ کیا تھا۔ اداکارہ اپنے گھرمیں قرنطینہ ہیں۔