لاہور: (دنیا نیوز) سیشن عدالت نے اداکار علی ظفر کے وکلاء کو میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کے بیان پر جرح مکمل کرنے کا حکم دے دیا، اداکارہ عفت عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ علی ظفر کی جانب سے اداکارہ میشا شفیع کو ہراساں کرنے کا یقین آگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارو گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کا دعویٰ پر ایڈیشنل سیشن جج امتیازاحمد نے کیس کی سماعت کی۔ میشاشفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر جرح کےلیے پیش ہوئیں۔
علی ظفر کے وکیل کے سوال پر عفت عمر نے بتایا کہ میشا شفیع کے ٹویٹ سے پہلے ان کی والدہ صباء حمید ہراساں کرنے سے متعلق بتاچکی تھیں۔ میں نے واقعے کا یقین کرلیا کیونکہ علی ظفر کے اس سے پہلے بھی 2واقعات سن چکی تھیں۔
اداکارہ عفت عمر نے سوال کے جواب میں بتایا کہ میشا شفیع سب کے سامنے خوش تھیں لیکن ان کے سامنے شدید پریشان تھیں۔
وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کا ذہنی توازن درست ہے؟ جس پرعفت عمر نے جواب دیا کہ ان کا ذہنی توازن درست ہے البتہ ڈپریشن کی دوا لیتی ہوں۔
اداکارہ عفت عمر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرایا گیا لیکن سچ جلدی سامنے جائے گا ۔
عدالت نے علی ظفر کے وکلا ءکوآئندہ سماعت پر عفت عمر کے بیان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔