لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کا رحجان برقرار ہے، فی تولہ کی قدر 250 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ یک گئی، فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کمی کے بعد 1873 امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 665 روپے ہو گئی ہوے۔
تاہم سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 1290 روپے اور 1105.96 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔