لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث طلبہ کی پڑھائی کا بہت نقصان ہوا، اگلے سال گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانا ہے تو طلبہ کے پارکس، بازاروں اور مارکیٹوں میں جانے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر مراد راس کورونا پر قابو پانے کے لیے طلبہ کے تفریحی مقامات پر داخلے کی پابندی پر بھی زور دیا۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹن نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر اقلیتوں کو ملنے والی رقم 2 کروڑ سے بڑھا کر 6 کروڑ روپے کر دی ہے۔ تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔