لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کے والد انتقال کر گئے۔
سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر ان کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے والے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی اور سارہ خان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ان کے والد کی مغفرت کی دعا کی تھی۔
سارہ خان نے بھی آج اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا جنازہ ظہر میں اٹھایا جائے گا اور انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سارہ خان رواں سال جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔