ملک کوریاست مدینہ بنانے کیلئے قائدؒکے فرمودات پرعمل کرناہوگا:رابی پیرزادہ

Published On 25 December,2020 08:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکاراؤں نور بخاری اور رابی پیر زادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درامد کرنا ہو۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

نور بخاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ قائداعظم کا وہ پیغام درج ہے جو اُنہوں نے اپنی قوم کے لیے دیا تھا:

سابقہ اداکارہ نے یہ خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہماری قوم کے بانی کو سالگرہ مبارک ہو۔

اُنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک مسلم ملک اور امن سے رہنے کے لیے آزادی دینے کا شکریہ۔

دوسری طرف ایک اور سابق اداکارہ رابی پیر زادہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور قرآن کریم کو پاکستان کا دستور قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درامد کرنا ہو گا اور حکمرانوں کو بھی کیطرح زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement