اسلام آباد: (دنیا نیوز) شادیوں کے سیزن میں عروسی ملبوسات کی بھی بہار ہے، ماڈلز نے دلکش ملبوسات زیب تن کر کےریمپ پر جلوے بکھیرے۔
زرق برق عروسی ملبوسات اور نگینے جڑے زیورات کے ساتھ موسم کی مناسبت سے میک اپ کئے خوبرو ماڈلز نے دلہن کا روپ دھارا، بھاری بھرکم جوڑوں کیساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے اور برائیڈل میک اپ کے بدلتے انداز بھی متعارف کروائے۔
سج دھج دکھاتی ماڈلز کی دلکش ادائیں شہریوں کو خوب بہائیں، کہتے ہیں شہرمیں ایک بار پھر تفریحی سرگرمیوں کا بحال ہونا خوش آئند ہے۔