'ویڈیو میں دیکھائی جانیوالی جگہ سپیکر ہاؤس پشاور نہیں، معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں'

Published On 10 February,2021 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کی وائرل ویڈیو سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی جانیوالی جگہ سپیکر ہاؤس پشاور نہیں، معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر سد قیصر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ویڈیو میں دکھائی جانیوالی جگہ سپیکر ہاؤس پشاور نہیں، معاملے سے ان کا کوئی لین دین نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے، پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، تحقیقات ہونی چاہیں 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، کیا ان 2 سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے ؟ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
 

Advertisement