ہانیہ عامر کی اپنی تاریخ پیدائش کی درستگی بارے ویڈیو جاری

Published On 13 February,2021 08:49 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ کی تاریخ کی درستگی بارے ویڈیو جاری کر دی۔

 انہوں نے انسٹاگرام میں جاری ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی سالگرہ کی تاریخ بارے ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں کہ وکی پیڈیا میں ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری لکھی گئی ہے جو غلط ہے اور ان کی اصل تاریخ 12 فروری ہے۔


ہانیہ عامر نے سب کو یہ بھی باور کروایا کہ ہانیہ عامر کے نام میں 2 اے (Aamir) آتے ہیں جبکہ اسے (Amir) لکھا ہوا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر کی ویڈیو کے بعد وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش اور عامر کے سپیلنگ درست کر دیئے۔

یاد رہے ہانیہ عامر 12 فروری 1997 کو پیدا ہوئی تھیں لیکن وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری تحریر کی ہوئی تھی۔

 

Advertisement