لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے، سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بریک لگوانا ہے، عمران خان شفاف احتساب کے معاملے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، اپوزیشن بچاؤ چاہتی ہے، اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں سپورٹ کر نی چاہیے، شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو کبھی پسند نہیں آئے گی۔