لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کے دورے کا امکان ہے جس کے دوران وہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات کریں گے، وزیراعلی صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب کے سینیر وزرا کے علاوہ سینئر پارٹی رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم فاریسٹ کمپئن کے حوالے سے پودا لگا کر افتتاح بھی کریں گے۔