اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کی طرف سے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کے حوالے سے یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن پارلیمان میں وزیراعظم مہندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی۔
We welcome Sri Lankan PM Mahinda Rajapaksa s assurance given in Sri Lankan Parliament today allowing Muslims to bury those who died from COVID19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 10, 2021