لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں 60 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بعد معروف اداکار جاوید شیخ نے بھی وباء سے محفوظ رکھنے والی ویکسین لگوا لی ہے۔
ویکسین لگوانے کے بعد اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، خود کو محفوظ سمجھ رہا ہوں۔ وہ کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، خاص طور پر جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے آرٹس کونسل سے کورونا ویکسین لگوائی ہے، ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ حکومت نے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔