لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا لیکن مجھے الجھن میں ضرور ڈال دیتا ہے لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز سے ہمشیہ ٹریندنگ میں رہنے والی ہانیہ عامرنہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں بلکہ ان کے دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹ بھی اکثر وائرل ہوتی ہیں۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لوگوں کے رویوں سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا لیکن مجھے الجھن میں ضرور ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟
اپنی شخصیت کی کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہیے۔